8 جون 2012 - 19:30

2 مہنے قبل سانحہ کوہسان کے بعد قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے حکومت کی سرپرستی میں 16 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والے مومنین کو رہا کردیا گیا۔

ابنا: گرفتار اسیروں میں سید حسن شاہ کاظمی ، سید اعجاز کا ظمی ، سید شبیر رضوی اور دیگر مومینن شامل تھے ۔ شیعہ خبر رساں ادارہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے سید شبیر رضوی نے کہا کہ ہم رہائی کے اس موقع پر ملت کے ان تمام مومینن کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہماری رہائی کیلئے خصوصی دعاکی۔

کل روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 16 ام پ او کے تحت گرفتار تمام اسیران کو رہا کر یا جائے گا جس کے تحت آج بعد از نماز مغربین تمام اسیران ملت جعفریہ کو رہا کر دیا گیا ۔

واضع رہے کہ 3اپریل کے خراب حالات کے بعد صوبائی حکومت نے بے گناہ شیعہ مومینن کو 16 ام پ او کے تحت گرفتا کیا گیا تھا ۔

.......

/169